فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسراورسماجی کارکن سلمان حیدربنی گالا کےعلاقہ سے لاپتہ

سلمان کی گاڑی کورال چوک سے مل گئی،پروفیسرسلمان حیدرکے اغوا کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیرمیں درج کروا دی گئی۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 7 جنوری 2017 17:09

فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسراورسماجی کارکن سلمان حیدربنی گالا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جنوری2017ء) : فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر، شاعراور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر بنی گالا کے علاقہ سے لاپتہ ہوگئے،سلمان کی گاڑی کورال چوک سے مل گئی ہے،پروفیسرسلمان حیدرکے اغوا کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیرمیں درج کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہرہ آفاق نظم کے خالق معروف شاعر اور سماجی کارکن سلمان حیدر کے اہل خانہ کے مطابق سلمان حیدر گزشتہ رات سے لاپتا ہیں، اہلیہ کے مطابق ان سے آخری بار رابطہ سے بذریعہ ایس ایم ایس ہوا تھا۔

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ دیر سے واپس آئیں گے۔سلمان کے موبائل فون سے آخری میسیج جمعہ کی رات کو اہلیہ کو موصول ہوا۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں کسی نے اغوا کرلیا ہے۔پروفیسرسلمان حیدرکی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرادی گئی ہے۔