لاہور، لیسکو اور ریپس کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے ٹرینگ کا انعقاد

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) لیسکو اور ریپس کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے ٹرینگ کا انعقاد کیا گیا جس میں چالیس لیسکو کے آفیسرز نے شرکت کی۔۔تفصیلات کے مطابق ٹرینگ میں لیسکو کے سی ای او واجد علی کاظمی،بی او ڈی ممبر لیسکو ظفرعثمانی ، ایچ آر ڈائریکٹر عزیہ شعیب، مینیجر مارکیٹنگ اور ٹیرف عدنان ریاض میر، کسٹمر سروسز ڈائریکٹر خالد محمود،مینیجر کمرشل شیخ اطہر حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ٹرینگ میں لیسکو کے چالس ا?فیسرز نے شرکت کی۔۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا سسٹم ہے جس سے حکومت کو فائدہ ہے ان کو ضرورت ہے تو صرف ایک پروسیس بنانے کی۔سی ای او واجد علی کاظمی کا کہنا تھا کہ یو پی ایس کا ٹرینڈ جو آج کل کافی ان ہو گیا ہے اس کی بجائے اگر سولر سسٹم متعارف ہوتا تو نا صرف بجلی پیدا ہوتی بلکہ سورج سے حاصل ہونے والی سولر انرجی یوٹیلائز بھی ہو جاتی ۔انھوں نے کہا کہ سسٹم سے صارفین بجلی پیدا کرنے کے لیے سولر پینل لگا کر بجلی پیدا کر سکیں گے اور اپنے استعمال سے اضافی بجلی کو لیسکو کو بیچ سکیں گیں اور لیسکو اس کی ادائیگی کرے گی اس امر میں صارفین کو بائے فنکشنل میٹر فراہم کیے جائیں گیں جس کی مدد سے صارفین بجلی استعمال کرسکیں گیں اور اسے فروخت کر سکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :