تین نسلیں احتساب کے لیے پیش کرنے کیلئے شیر کا دل چاہیے‘ مریم نواز

ہفتہ 7 جنوری 2017 16:22

تین نسلیں احتساب کے لیے پیش کرنے کیلئے شیر کا دل چاہیے‘ مریم نواز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تین نسلیں احتساب کے لیے پیش کرنے کے لیے شیر کا دل چاہیے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف کا کہنا تھاکہ کسی اور سیاسی خاندان نے خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کیا، غلط کام کرنے والا کبھی خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے شریف خاندان کی طرح اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

متعلقہ عنوان :