فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے پروفیسر سلمان حیدر مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے۔ سلمان حیدر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات بنی گالہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے کہا کہ ان کی گاڑی کورال تھانہ کی حدود سے برآمد کرلی گئی۔ لاپتہ پروفیسر کی گمشدگی سے متعلق پولیس کو درخواست دی دی گئی ۔