جے یو آئی (س) کے زیر اہتمام معروف مذہبی سکالر جنید جمشید مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:22

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام(س)کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹائون میں معروف اسلامی سکالر جنید جمشید کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا حسین احمد اعوان نے کی جبکہ مولانا قاری محمد اسلم صدیقی، مولانا عبد الرب امجد اور حافظ شعیب الرحمن ، مفتی محمد صدیق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشہور اسلامی سکالر و ممتاز نعت خواں جنید جمشید نے اسلام کے احیاء اور فروغ کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ انتہائی ناقابل فراموش ہیں، حافظ شعیب الرحمن اور جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا حسین احمد اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنید جمشید جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، انکی دینی، اسلامی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :