امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈالے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ،ْ متعدد زخمی

مشتبہ شخص نے متعدد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجن میں سے 5 دم توڑ گئے ،ْ ایک شخص گرفتار

ہفتہ 7 جنوری 2017 15:13

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاؤڈرڈالے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مشتبہ شخص نے متعدد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جن میں سے 5 دم توڑ گئے۔بروورڈ کاؤنٹی شیرف کے آفس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوئے ،ْایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ حکام کا اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ فائرنگ ایئرپورٹ کے ٹرمینل ٹو پر کی گئی۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی ،ْزخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔وائٹ ہاؤس کے سابق ترجمان ایری فلیشر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے وقت وہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جس کے بعد سب نے جان بچانے کیلئے بھاگنا شروع کردیا۔یو ایس اے ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حملے میں بظاہر ایک شخص ملوث تھا ،ْجسے حراست میں لے لیا گیا۔