منشیات فروش گروہ کا جیل پر حملہ ،ْ33 قیدی ہلاک

ْ بووا وِسٹا کے شہر میں جیل پر دھاوا بولنے والے قیدیوں کا تعلق ’پی سی سی‘ نامی گینگ سے ہے

ہفتہ 7 جنوری 2017 14:39

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء) برازیل کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی میں 56 افراد کی ہلاکت کے محض چند دن بعد شمالی علاقے میں ایک اور جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد مارے گئے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مقامی محکمہ انصاف کے سربراہ اٴْزیل کاسترو نے بتایا کہ رورایمہ کے صوبے کی ایک جیل میں ہونے والی ان ہلاکتوں کی ذمہ داری منشیات فروشوں کے ایک گروہ پر عائد ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ واقعہ کے بعد مونٹی کرسٹو کی جیل سے کچھ ایسی لاشیں بھی ملیں ہیں جن کے سر قلم کیے ہوئے تھے تاہم اب صورت حال پر قابو پا لیا گیا ۔مقامی سرکاری حکام نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صبح سویرے قیدیوں کا ایک گروہ اپنے اپنے سیلوں پر لگے تالے توڑ کر باہر نکل آیا اور پھر جیل کی ایک دوسری عمارت میں داخل ہو گیا جو قریبی شہر بووا وِسٹا میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

مسٹر کاسترو کے مطابق بووا وِسٹا کے شہر میں جیل پر دھاوا بولنے والے قیدیوں کا تعلق ’پی سی سی‘ نامی گینگ سے ہے۔2012 میں ایک سرکاری رپورٹ میں اس گینگ کو برازیل میں منشیات کا دھندا کرنے والا سب سے بڑا گروپ قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ منشیات کی فروخت سے سالانہ تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم کماتا ہے حالانکہ اس گروہ کے 13 ہزار میں سے تقریباً نصف ارکان ساؤ پاؤلو کی ایک جیل میں قید ہیں ،ْگینگ کا آغاز بھی اسی جیل سے ہوا تھاحکام کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہوا کہ جیل میں ہونے والی قتل وغارت کا تعلق گذشتہ اتوار کے واقعے سے ہے یا نہیں جس میں ’پی سی سی‘ گینگ اور اس کے مخالف شمالی برازیل کے ایک دوسرے منشیات فروش گروہ ’ایف ڈی این‘ کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔