داعش اور القاعدہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،مصری افتاء کونسل

ہفتہ 7 جنوری 2017 13:55

تائپے۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) مصر میں افتاء کونسل نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ دونوں ایک ہی سکے کے دو بھیانک رخ ہیں اور دونوں ایک ہی جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق افتاء کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے اس صوتی پیغام کی بھی مذمت کی گئی ہے جس میں الظواہری نے داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے بیانات اور ان کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ اور داعش دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ دونوں ہی دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور دونوں تکفیری نظریات پر چلتے ہوئے بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے، تباہی اور بربادی پھیلانے اور تخریب کاری و دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :