تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہو گئے- سیلاب سے 7لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اورہزاروں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔وزارت داخلہ
میاں محمد ندیم ہفتہ 7 جنوری 2017 13:34
بنکاک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جنوری۔2017ء) تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب سے 12 افراد ہلاک ہو گئے، قدرتی آفات سے ہزاروں دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جس کی وجہ سے یہاں تباہی بھی زیادہ ہوئی۔تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سیلاب متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
سیلاب سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جبکہ ریلوے ٹریک کی پٹریاں تباہ ہوچکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سیلابی بارشوں کا یہ سلسلہ مزید جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے آٹھ صوبوں میں فلیش فلڈ کی وارننگ جاری کی گئی۔(جاری ہے)
تھائی صوبے نخون سی تھمارات نامی میں سب سے زیادہ 162.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کو طوفانی بارشوں کی وجہ سے بند کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں سال کے اس حصے کو سیاحت کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے جبکہ سیاحت کا تھائی معیشت میں بڑا حصہ ہے۔تاہم رواں سال سیلابی بارشوں کے نتیجے میں کئی اہم سیاحتی مقامات اور مشہور جزائر پر سیاحتی سرگرمیاں متاثر ہوچکی ہیں۔اس دوران کچھ مسافر ایسے بھی ہیں جو سیلاب کو اپنی چھٹیوں کا مزہ خراب نہیں کرنے دے رہے اور سڑکوں پر جمع پانی میں ہی لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں۔تھائی لینڈ کے ساتھ ساتھ اس کا ہمسایہ ملک ملائیشیا بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، جہاں ہزاروں بے گھر افراد ریلیف سینٹرز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.