شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس پر کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان سمیت 6دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی
میاں محمد ندیم ہفتہ 7 جنوری 2017 13:25
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07جنوری۔2017ء) شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان سمیت 6دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان شاہد اللہ اور خانزیب کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ انکے ساتھیوں نے حملہ کرکے انھیں چھڑا لیا تھا۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فیصل آباد روڈ پر چھاپا مارا تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ جوابی فائرنگ میں فرار ہونے والے شاہد اللہ اور خانزیب سمیت 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور 3موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئیں ہیں۔(جاری ہے)
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے محکمہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔یاد رہے کہ 28 مارچ 2016 کو لاہور کے علاقے اقبال ٹاو¿ن میں پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 72 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل بھی پنجاب میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی جانے والی کارروائیوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے گذشتہ سال بھی اپنے متعدد دعوو¿ں کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.