پنجاب کبڈی اکیڈمی کاافتتاحی میچ گیلانی کبڈی کلب جیت لیا

جمعہ 6 جنوری 2017 23:42

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) پنجاب کبڈی اکیڈمی کاافتتاحی میچ گیلانی کبڈی کلب نے ندیم کبڈی کلب فیصل آباد سٹی کو 56کے مقابلہ میں 62پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا فیضان سینڈو، بلاڈوگر، لاڈی گجراورطلحہ خالد نے بہترین کھلاڑیوںکے ایوارڈز وصول کیے ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض محمدطیب گیلانی ،عبدالحکیم ،ملک محمدیٰسین ،فضل حق تنویرممتاز نے سرانجام دیئے ۔

مہمان خصوصی چوہدری جاویدکمال چیئرمین اکیڈمی نے بہترین کھلاڑیوں کو گولڈ میڈلز پہنائے اورٹیموں میں انعامات تقسیم کیے انہوںنے کہا کہ فیصل آباد میںسٹی میں کبڈی سٹیڈیم بنایا جائے اور کھلاڑیوں کو لیے چاروں ٹاؤنز میںکبڈی کی پریکٹس کے لیے ایک ایک گراؤنڈ مختص کی جائے انہوںنے کہاکہ پنجاب کبڈی اکیڈمی پاکستان میں کبڈی کی پہلی اکیڈمی ہے جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت جدید تقاضوں کے مطابق دی جائے گی اوران کو نیشنل اورانٹر نیشنل مقابلہ جات کے لیے بھی بھجوایا جائے پنجاب کبڈی اکیڈمی اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہے میری گورنمنٹ اورسپورٹس لورحضرات سے گذارش ہے کہ نوجوان نسل کی بہتری کے لیے اس کام میں ہمارا ہاتھ بٹائیں ۔

(جاری ہے)

شدید سردی کے موسم میں میچ دیکھنے کے لیے عوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی جو کھلاڑیوں کو ان کے خوبصورت کھیل پر داد دیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :