کے الیکٹرک کی اوور بلنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، محتسب عدالت

جمعہ 6 جنوری 2017 23:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) آکے الیکٹرک کی اووربلنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا،محتسب عدالت میں کے الیکٹرک کیخلاف شہریوں کا شدید ردِ عمل نظرآرہا ہے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فاقی محتسب اعلیٰ ریجنل آفس کے ایڈوائزر محمد یامین نے کیا، وہ ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کے خلاف غریب شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کررہے تھے۔

محمد یامین نے کہا کہ کے الیکٹر ک کے رویے سے غریب شہری بلبلا اٹھے ہیں،کے الیکٹرک کے دفاتر کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، محتسب عدالت شہریوں کی شکایتیں سننے والامنفرد ادارہ ہے جہاں بغیر کسی فیس اور بغیر کسی وکیل کے انصاف فراہم کیا جارہا ہے، محتسب عدالت میں موجود درخواست گزار محمد یونس نے بتایا کہ اس کا گھر8 ماہ سے بند ہے اس کے باوجود 48 ہزارروپے کا اضافی بل آ گیا ہے جس پر کے الیکٹرک کے نمائندے وقاص احمد نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں بجلی چوری کا الزام لگایا گیا ہے، محتسب عدالت نے بجلی چوری کا الزام مسترد کرتے ہوئے اضافی بلنگ کا خاتمہ کر دیا، ساجد حسین نے بتایا کہ وہ ریٹائرڈ ملازم ہے ،گھر کا سامان بیچ کر بھی بجلی کا بل نہیں بھرسکتا اسے اووربلنگ سے نجات دلائی جائے۔

(جاری ہے)

مدعیہ رفیقہ نے بتایا کہ وہ انتہائی غریب اور بیوہ ہے بچے کا جوس کا ٹھیا ہے جس سے گھر کی دال روٹی چلتی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے اسے 79ہزار روپے کا بل بھیج دیا ہے اس کو بھرنے سے وہ قاصر ہے کے الیکٹرک کے دفتر چکر لگا لگاکر بیمار پڑگئی ہے محتسب عدالت سے انصاف کی درخواست ہے،محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کو دوبارہ سروے کا حکم دیاتاکہ ناجائز بل کاخاتمہ ہوسکے۔محتسب عدالت نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد اسے وفاقی محتسب اعلیٰ کے رجسٹرار کو بھیج دیا، مدعی حبیب احمد عباسی نے محتسب عدالت کو بتایا کہ وہ کے الیکٹرک کی اووربلنگ کی وجہ سے بے حد پریشان ہے ،انصاف دلایا جائے، محتسب عدالت نے کے الیکٹرک کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھیجنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :