پاکستان نے تیس سال سے افغان باشندوں کی مہمانداری کی اور خیال رکھا ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

بلاول اور آصف زرداری کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند ہے ،پارلیمنٹ مزید طاقتور ہوگی،عمران کے تمام جوش و زور ٹوٹ گئے ہیں ،لوگ دھرنے میں آنے کو تیار نہیں ،وفاقی وزیر کی اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 6 جنوری 2017 23:15

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ و سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان نے تیس سالوں سے افغانی باشندوں کی مہمانداری کی اور خیال رکھا ہے اب وہ واپس چلے جائیں تب تک مرد م شماری قبول نہیں ہے جب تک افغانی مہاجرین یہاں پر پناہ گزیر ہیں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا پارلیمنٹ آنا خوش آئند بات ہے اور ان کے آنے سے پارلیمنٹ مزید طاقتور ہوگی اور جو فورس پارلیمنٹ کے خلاف ہے وہ کمزور ہو جائیگی عمران خان کے تمام جوش و زور ٹوٹ گئے ہیں اب لوگ اس کے دھرنے میں آنے کو تیار نہیں گڈانی شپ بریکینگ میںقانون سازی کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں گے تین سے چار سالوں میں گوادر میں پانی کا مسلہ حل ہو جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کے شہر اوتھل میں صحافیوں رفیق تبسم ،پیر بخش کلمتی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ 1988سے ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ افغانستان کے باشندے ہیں اور اب وقت آیا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اور افغانستان حکومت کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ افغانی باشندوں کو واپس افغانستان بھیجا جائے بلوچستان اور خیبر پختوانخوہ میں انکی تعداد زیادہ ہیں اور اس سلسلے میں افغانستان کے سفیر نے تمام کیمپز کا دورہ کیا ہے اور انہیں واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ان افغانی مہاجرین کی آج بھی ووٹر لسٹیں افغانستان میں موجود ہیں کرزئی اور اشرف غنی میں الیکشن میں بھی یہاں سے ووٹ گئے تھے جب وہ ووٹ افغانستان میں دیتے ہیں تو انکا کس طرح یہاں رکھا جاسکتا ہے بلوچستان کے اپنے جو ذرائع ہیں وہ بہت کم ہیں وہ پندرہ بیس لاکھ اضافی مہاجر یہاں آباد ہونگے تو وہ ذرائع اور زیادہ تقسیم ہونگے اور یہاں پر غربت بڑھ جائیگی ہم نے اس لیئے دو تجویزیں پیش کی ہیں پہلی تجویز یہ ہے کہ نیشنل پارٹی اگلے ہفتے کورٹ جارہی ہے اور ہم سپریم کورٹ سے بھی استدا کررہے ہیں کہ جب تک افغانی مہاجرین واپس نہیں جاتے تب تک مردم شماری کو روک دیں دوسری تجویز یہ ہے جن علاقوں میں مہاجرین موجود ہیں وہاں پر ایک سروے کیا جائے اور منی مردم شماری کی جائے کہ کتنے افغانی مہاجرین موجود ہیں اور نادرا کے ذریعے انہیں واپس کیا جائے تاکہ وہ رجسٹریشن نہ ہوسکیں اور بلوچستان میں جوحالات ہیں اگر افغانی باشندے مزید یہاں رہے تو صورتحال مزید گھمبیر ہو جائیگی اس لیئے افغان مہاجرین کو فوری اپنے گھر جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا اسمبلی میں آنا ایک خوش آئنداقدام ہے ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں اور یہ جمہوریت کیلئے ایک اچھا فیصلہ ہے جمہوریت کیلئے سب سے اچھی جگہ پارلیمنٹ ہے اور بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اگر پارلیمنٹ میں آتے ہیں تو یہ ایک خوش آئندہ بات ہے اور ان کے آنے سے پارلیمنٹ طاقتور ہوگی اور وہ فورس کمزور ہوگی جو پارلیمنٹ کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جو جوش اور زور تھا وہ اب ٹوٹ گیا ہے نہ وہ اب کسی طاقت سے آئیں گے اور نہ ہی لوگ اس کے ساتھ آئیں گے اس کی تمام تر کوششیں ناکام ہوچکی ہیں سانحہ گڈانی کے حوالے سے پوری رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پاس بھیج دی گئی ہے اور نیشنل پارٹی بھی قانون سازی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں یہ دنیا کی تیسری بڑی شپ بریکینگ ہے اور ایک انڈیااور ایک بنگلہ دیش میں ہے یہاں اتنا بڑا کاروبار ہونے کے باوجود بھی کوئی قانون سازی نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہاں پر فوری طور پر قانون سازی کی جائے انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو دس سے بیس سال کے عرصے میں مکمل ہوگا اور ریلوے ٹریک اور پورٹ فنگشنل کیا جائے گا اور گوادر میں پینے کے پانی کا مسلہ حل کرنے کیلئے RO پلانٹ لگائے جائیں گے تین ملین ڈالر سے یہ پلانٹ بنائیں جائیں گے جس سے پر ڈے 25 لاکھ گیلن پانی ملے گا اور انشاء اللہ تین سے چار سالوں کے اندر اندر گوادر میں پانی کا مسلہ حل ہو جائیگا ڈیمز بنانے سے گوادر کا مسلہ حل نہیں ہوگا کیوں ہم ایسے علاقے میں آباد ہیں جہاں پر سالوں تک بارشیں نہیں ہوتی ہیں تو اصل پانی کی فراہمی کا حل بھی یہی RO پلانٹ ہیں جن سے گوادرمیں پانی کا مسلہ حل ہو جائیگا اس موقع پر سردار شیر دل بزنجو ،چیف انجینئر ایری گیشن بلوچستان نعیم خان ،نیشنل پارٹی اوتھل کے رہنما رمضان شاہین ،یار محمد بلوچ ،فرید بزنجو ودیگر موجود تھے ۔