چمن،مسلم لیگ (ق) ہر قسم کی کرپشن سے پاک پاکستان کی سالمیت و غریب عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پارٹی رہنماء

مسلم لیگ(ق) کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں آنے والا دور (ق) لیگ کا ہی ہوگا، رہنما مسلم لیگ (ق) ڈاکٹر رفیع اللہ و دیگر

جمعہ 6 جنوری 2017 23:13

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ضلعی دفتر میں ماہانہ اجلاس ضلع صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ہوا اجلاس میں صوبائی نائب صدر حاجی لالاجان اچکزئی،یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر عبد الہادی صابر، ضلع سینئر نائب صدر عبد القدوس آزاد،ضلعی جنرل سیکرٹری عبد الولی ،تحصیل چمن صدر حمید خان اچکزئی،برات خان درانی و دیگر عہدیدار و کارکن بھی کثیر تعداد میں شریک تھے اجلاس سے ضلعی صدر ڈاکٹر رفیع اللہ ،عبد القدوس ، عبد الہادی صابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) واحد پارٹی ہے جو ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور پاکستان کی سالمیت اور غریب عوام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مزید کہا کہ چمن کے ڈپٹی کمشنر قیصر خان ناصر اورڈی پی اوساجد مہمند کی دن رات کی کوششوں سے چمن شہر و ضلع قلعہ عبد اللہ میں امن وامان بحال ہوئی ہے جس پر ہم دونوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںاجلاس میں عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں آنے والا دور (ق) لیگ کا ہی ہوگا اجلاس میں مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری طارق بشیر چیمہ ، صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل و جنرل سیکرٹری میر عبد الکریم نوشیروان کی قیادت پر پورا اعتماد کیا ۔