چمن، عیسائی جوڑے نے اسلام قبول کرلیا،

اسلامی نام بی بی اسماء او ر محمد شعیب رکھ دئیے گئے

جمعہ 6 جنوری 2017 23:13

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) چمن میں ایک عیسائی جوڑے نے اسلام قبول کیا تفصیلات کے مطابق عیسائی جوڑے نے ممتاز عالم دین مولوی محمد حنیف سے شہادت کا کلمہ پڑھ کر مشرف اسلام ہوئے اسلام قبول کرنے کے بعد دونوں کے اسلامی نام خاتون کا بی بی اسماء اور مرد کا محمد شعیب رکھا گیا اس دوران دونوں کا نئے سرے سے اسلامی طریقے کے مطابق نکاح بھی کرایا گیا نکاح ممتاز عالم دین مولوی محمد حنیف نے پڑھایا اور گواہان میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد صادق اچکزئی ، صحافی سید عزت اللہ آغاو محمد قسیم اور حافظ محمد قاسم تھے اس دوران اسلام قبول کرنے والے جوڑے نے کہا کہ کہ ہم نے یہ فیصلہ ہوش و حواس میں کیا ہم بہت عرصے سے اسلامی کتب کا مطالعہ کر رہے تھے جس میں ہمیں محسوس ہوا کہ واحد و برحق مذہب اسلام ہی ہے ہم نہ کسی کے چیز کا لالچ تھا نہ کسی کا دباو تھا ہم دونوں نے خود یہ فیصلہ کیا اور بشرف اسلام ہوئے اس موقع پر موجود تمام جید علماء اور دیگر نے دونوں کو مشرف اسلام ہونے پر مبارک باد دی ۔

متعلقہ عنوان :