سندھ یونیورسٹی کی خود کشی کرنے والی طالبہ نائلہ کی یاد میں موم بتیاں روشن کی گئیں

جمعہ 6 جنوری 2017 22:57

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) سندھ یونیورسٹی کی خود کشی کرنے والی طالبہ نائلہ کی یاد میں سندھ لیٹریچر فیسٹول میں موم بتیاں روشن کی گئیں وہاں موجود افراد نے اس واقعہ پر اظہار افسوس بھی کیا علاوہ ازیں حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مختلف این جی اوز نے احتجاجی مظاہرے کئے اور سندھ یونیورسٹی کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت ہاسٹل پرووسٹ ،وارڈن کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :