شہدادپور‘ خاتون کی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر گولی مار کر خود کشی کی کوشش ‘ نازک حالت میں ہسپتال منتقل

جمعہ 6 جنوری 2017 22:30

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) خاتون کی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے پیٹ میں پستول سے گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش۔ نازک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب گا?ں بالو فقیر بھمبرو میں 28۔

(جاری ہے)

سالہ مسمات مہتاب بھمبرو نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر مبینہ طور پر اپنے پیٹ میں پستول سے گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی۔پستول کی گولی لگنے کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئی جس پر اس کو نازک حالت میں فوری طور پرسمس اسپتال شہدادپور پہنچایا گیا۔ جہاں اسے ابتدائی طبی امداد دے کر نازک حالت میں پی ایم سی نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :