کے الیکٹرک کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کی کھلی چھوٹ دینے کا اقدام صارفین پر ظلم کا پہاڑ گرانے کے مترادف ہے، پاسبان رہنما طارق چاندی والا

جمعہ 6 جنوری 2017 22:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) پاسبان سینئر رہنما طارق چاندی والانے کے الیکٹرک کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کی کھلی چھوٹ دینے کے اقدام کو صارفین پر ظلم کا پہاڑ گرانے کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی سستی اور کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کرنا تعصب پر مبنی اقدام ہے جبکہ کے الیکٹرک ایوریج اورا یسڈ بلوں کے ذریعے پہلے ہی صارفین کو لوٹتے آرہی ہے ۔

بجلی کے نرخوں میں 25پیسے فی یونٹ اضافہ سے صارفین کی جیبوں پر بھاری اثر پڑے گا اور کراچی کے عوام کے معاشی مسائل میں بھی زبردست اضافہ ہوگا ۔پاسبان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے ،کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ پر مبنی شکایات کا نوٹس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

محتسب کے اداروں کی جانب سے عوام کو ریلیف اور کے الیکٹرک کے خلاف کاروائیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

صارفین کے حقوق بحال کرکے کے الیکٹرک کے ایسڈ ،ایوریج بلوں کے ذریعے کی جانے والی لوٹ کھسوٹ سے نجات دلائی جائے ۔ پاسبان کے الیکٹرک کو نرخوں میں اضافہ کی اجازت دینے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف نام کی جمہوریت ہے اور یہ جمہوریت بھی صرف حکومتی ایوانوں تک محدود ہے۔ عوام کو جمہوریت کے ثمرات اب تک نہیں پہنچائے گئے جس کی وجہ سے عوام آج تک اپنے حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاعوام ریلیف کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں مگر حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ۔#

متعلقہ عنوان :