جہانگیرترین،شاہ محمودقریشی ،جمشیددستی،مخدوم احمد محمود سمیت سیاسی ومذہبی رہنمائوں کا لودھراں ٹرین حادثے پرا ظہارافسوس

غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے،جہانگیرترین،وزیر ریلوے مستعفی ہوں،پاکستان عوامی تحریک

جمعہ 6 جنوری 2017 22:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) سیاسی ومذہبی رہنمائوں نے لودھراں ٹرین حادثے میں سکول طلباء کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

سینئرسیاستدان مخدوم جاویدہاشمی ،پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی ،جمشیددستی،مخدوم احمد محمود سمیت جنوبی پنجاب کی دیگرسیاسی شخصیات نے اس دلخراش سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ٹرین سانحہ پر پوراجنوبی پنجاب سوگوار ہے۔سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہیں۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں چوہدری فیاض وڑائچ ودیگر نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق سے مستعفی ہونے اور حادثے کے ذمہ دار عناصر کیخلاف سخت کاروا ئی کا مطالبہ کیا ہے۔