حیدر آباد، ایڈز سے بچاؤ کے پروگرام کو موثر بنانے کے لیے ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

جمعہ 6 جنوری 2017 21:59

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) محکمہ صحت سندھ کے ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے ضلعی حیدرآباد میں ایڈز کی بیماری سے بچاؤ کے پروگرام کو موثر بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی سربراہی میںایک 16 رکنی ڈسٹرکٹ ایڈز ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد دفتر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کمیٹی کے سربراہ ہو نگے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ، سول ہسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ، ایس ایس پی حیدرآباد ، پروفیسر ڈرماٹولوجی ، ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر، انفارمیشن آفیسر، ایجوکیشن آفیسر، سینٹرل جیل حیدرآباد کے سپرنٹینڈنٹ ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹرنیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیٹر ہپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ،سماجی تنظیم کا نما ئندہ ،سینئر پیتھالوجسٹ ، پریس کلب حیدرآباد کے صدر ، اینٹی نارکوٹکس فورس کا نمائندہ اور مینیجر صوبائی پروگرام ایس اے سی پی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :