جماعة الدعوة، فلاح انسانیت فائونڈیشن نے ’’فراہمی آب پروگرام‘‘ کے تحت تھرپارکر میں مزید ایک درجن سے زائد پانی کے منصوبے مکمل

جمعہ 6 جنوری 2017 21:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جنوری2017ء) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کے ’’فراہمی آب پروگرام‘‘ کے تحت تھرپارکر میں مزید ایک درجن سے زائد واٹر پراجیکٹس مکمل کر لیے گئے۔ جن میں ہینڈ پمپ، کنویں، سولر ٹیوب ویل اور زرعی سولر ٹیوب ویل شامل ہیں۔ مکمل کیے گئے پراجیکٹس اسلام کوٹ، ڈیپلو، مٹھی کے علاقوں میں واقع ہیں، جن سے ہزاروں خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فلاح انسانیت فا?نڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالر?ف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف کے سولر واٹر پراجیکٹس کے ذریعے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر پانی میسر آیا ہے۔ زرعی ٹیوب ویل سے جہاں لوگوں کو پینے کا پانی مل رہا ہے، وہیں کھیتی باڑی کے لیے بھی پانی دستیاب ہوا ہے۔ جس سے اہل تھر کے روز گار کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے پراجیکٹس کی تکمیل پر تھری عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ فلاح انسانیت فا?نڈیشن کو دعائیں دیتے نظر آتے ہیں۔ ایف آئی ایف کی جانب سے مزید واٹر پروجیکٹس پر کام جاری ہے، جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :