پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
کے ایس ای 100 انڈیکس 324.60 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49038.23 پوائنٹس پر بند
جمعہ 6 جنوری 2017 21:40
(جاری ہے)
مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 153.46 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 372.97 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔
حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 75.88 پوائنٹس کے اضافے سے 20923.20 پوائنٹس پر جاپہنچا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 71.88 پوائنٹس کی تیزی سے 19413.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 120.70 پوائنٹس کے اضافے سے 23207.04 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 423 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 140 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 225.60 روپے کے اضافے سے 5124.60 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئی سی آئی پاکستان کے حصص کی سودے بھی 49.43 روپے کی تیزی سے 1038.13 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 270 روپے کی مندی سے 5630 روپے اور باٹا (پاکستان) کے حصص کی قیمت بھی 100 روپے کی کمی سے 4200 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار دوست اسٹیل لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 5 کروڑ 10 لاکھ 84 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 13.27 روپے سے شروع ہو کر 14.26 روپے پر بند ہوئی جبکہ عائشہ اسٹیل مل کے 3 کروڑ 9 لاکھ 96 ہزار حصص کے سودے 17.70 روپے سے شروع ہو کر 18.71 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 43 کروڑ 7 لاکھ 24 ہزار 830 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 20 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 97 کھرب 54 ارب 40 کروڑ 74 لاکھ 86 ہزار 155 روپے سے بڑھ کر 97 کھرب 95 ارب 1 کروڑ 69 لاکھ 1 ہزار 910 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 4کروڑ 62 لاکھ 99 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.