فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنیوالی فرانسیسی خاتون نے اسلام قبول کرلیا، نام عائشہ رکھ لیا

جمعہ 6 جنوری 2017 20:13

فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنیوالی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستانی شہری سے شادی کے لیے پاکستان آنیوالی فرانسیسی خاتون نے اسلام قبول کرلیاہے اور ان کااسلامی نام ’عائشہ ‘ رکھ دیاگیاجبکہ عائشہ نے کہاکہ اپنے ہونیوالے سرائیکی خاوند سے لاتعداد بچوں کی توقع رکھتی ہوں۔ میاں عمیر نے بتایاکہ اٴْس نے فرینڈ ریکوئیسٹ بھیجی تھی اور شادی کیلئے خاتون کی طرف سے پروپوز کیے جانے پر یہ پیشکش قبول کرلی اور اٴْنہیںپاکستان آنے کی دعوت دیدی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عمران نے بتایاکہ پہلی مرتبہ عائشہ اور اس کی ملاقات دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی تھی ، میں پہچان نہیں سکا کیونکہ وہاں کافی جہاز تھے اور بہت سارے لوگ ایک جیسے ہی لگتے تھے ، وہ صرف نام ہی پکارتے رہے لیکن عائشہ نے اٴْنہیں شرٹ کی وجہ سے پہچان لیا اور ہاتھ ہلایا، ہاتھ ہلتے ہی دل کیساتھ بہت کچھ ہل کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں 55سالہ فرانسیسی خاتون نے بتایاکہ اس کا پاکستان میں ہونا میاں عمیر کیلئے پیار کا منہ بولتاثبوت ہے ، مجھے کئی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، اگر سفارتخانے نے اجازت دی تو شادی کیلئے تیار ہوں کیونکہ قانون کے مطابق ہی شادی کرسکتی ہوں۔شادی کے بعد بچوں سے متعلق سوال پر خاتون نے بتایاکہ وہ لاتعداد بچوں کی توقع رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :