اے این پی صوابی کے کارکن باچا خان بابا اورخان عبدالولی خان کی بر سی میں بھر پور شرکت کریںگے، اکمل خان

جمعہ 6 جنوری 2017 18:14

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) اے این پی کے تحصیل صدر اکمل خان نے کہاہے کہ اے این پی ضلع صوابی کے کارکن بابائے امن باچا خان بابا اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی بر سی میں بھر پور شرکت کرینگے ۔ یہ بات انہوں نے باچاخان اور خان عبدالولی خان کی برسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کی ‘جس میں تمام یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اجلاس جلد منعقد کر نے اور تمام کونسلوں کا دورہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے صوبائی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ ضلعی صدر و ناظم اعلیٰ حاجی امیر الرحمن کے دونوں عہدے ساتھ ہونگے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری نواب زادہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سبحان اللہ ایڈوکیٹ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انور سید ایڈوکیٹ ، سینئر نائب صدر حمید الحق کامریڈ اور سیکرٹری اطلاعات نثار پختونیار نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے باچا خان بابا اور خان عبدالولی خان کی زندگی اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ا س ملک کی آزادی اور آزادی کے بعد حقوق کیلئے بہت جدوجہد کی ہے، کئی سال جیل اور جلا وطنی کاٹی اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ دونوں اکابر کا فلسفہ گھر گھر تک پہنچانے کا عہد کریں۔