پی پی پی ضلع صوابی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب

جمعہ 6 جنوری 2017 18:14

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) پی پی پی ضلع صوابی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ نہایت عقیدت و احترام سے منائی۔ اس سلسلے میں سابق ضلعی صدر جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ کی صدارت میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں عبدالعزیز باچا ایڈوکیٹ ، پرویز باچا ، رحیم تاز ، صفدر علی ، گوہر علی انقلابی ، عالم شیر ٹھیکہ دار ، زرین گل جدون ، طارق شاہ ، بہار علی اور خیر محمد کے علاوہ کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالگرہ کا 89پائونڈ وزنی کیک کاٹ کر کارکنوں میں تقسیم کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے والے اور ان کی پھانسی پر خوشیاں منانے والے کل بھی اس ملک کے دشمن تھے اور آج بھی اس ملک کے دشمن ہیں کیونکہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی اسلامی سر براہی کانفرنس منعقد کی ، اسلامی بینکس قائم کئے 1973کا آئین دیا ، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا ، جہازوں او اسلحے کے کارخانے لگائے ۔

متعلقہ عنوان :