شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 10جنوری تک ملتوی

سابق صوبائی وزیر اطلاعات28 جنوری کو ملک واپس آئیں گے،واپسی کا ٹکٹ بھی عدالت میں کرادیا گیا

جمعہ 6 جنوری 2017 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی حفاظتی ضمانت سے متعلق دائر درخواست کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر احمد پر مشتمل دورکنی بینچ کی عدالت میں شرجیل انعام کی حفاظتی ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں شرجیل انعام میمن کے وکیل کی جانب سے بتایا گیا کہ شرجیل انعام میمن 28 جنوری کو ملک واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ شرجیل انعام میمن کی واپسی سے کا ٹکٹ بھی عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔ شرجیل انعام میمن کی طبعیت ناساز ہے اور ڈاکٹر نے انہیں بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے ۔جس پر عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ بیڈ ریسٹ ملک میں بھی ہوسکتا ہے ۔عدالتی حکم کے مطابق ضمانت کا وقت ختم اور زر ضمانت ضبط ہوچکی ہے۔بار بار توسیع دینے پر عدالت 15 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کرچکی ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت میں توسیع نہیں ہوگی 10 جنوری کو احتساب عدالت کا بینچ باقاعدہ سماعت کرئے گی.۔

متعلقہ عنوان :