لاہور ہائی کورٹ کا لیسکو بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 6 جنوری 2017 15:35

لاہور ہائی کورٹ کا لیسکو بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06جنوری۔2017ء) میانی صاحب قبرستان کی اراضی پر سٹور بنانے پرہائیکورٹ نے لیسکو کا چار کروڑاٹھاسی لاکھ چوالیس ہزار کا بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا حکم معطل کردیا ہے- تفصیلات کے مطابق 2رکنی بنچ نے لیسکو کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی لیسکو کے وکیل کا کہنا تھا کہ میانی صاحب قبرستان کی 1 کنال سے زائد ا راضی پرواپڈا سٹور نہیں بنایاگیا عدالت نے لیسکو سٹورکی جگہ کو میانی قبرستان کی جگہ قرار نہیں دیا وکیل نے بتایا کہ سنگل بنچ نے لیسکو سٹور بنانے پر کرایہ میں لیسکو کی رقم منجمد کر دی جبکہ کرایہ کی آدھی رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا -لیسکو کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ کیس ابھی زیر سماعت ہے حتمی فیصلہ نہیں ہوا جس پر عدالت سنگل بنچ کے لیسکو کی رقم منجمد کرنیکا حکم کالعدم قراردے عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :