جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو واپسی کے موقع پر خیرگئی چیک پوسٹ پر معاوضہ کا فارم وی آر ایف لازمی پر کرنے کی ہدایت

جمعہ 6 جنوری 2017 15:43

اسلام آباد ۔ 06 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) فاٹا سیکرٹریٹ نے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں واپسی کے موقع پر خیرگئی چیک پوسٹ پر معاوضہ کا فارم وی آر ایف لازمی پر کریں۔

(جاری ہے)

فاٹا حکام کے مطابق دیگر راستوں سے واپس جانے والے بے گھر افراد کے خاندان جنہوں نے خیرگئی چیک پوسٹ پر معاوضہ کا فارم پر نہیں کیا انہیں معاوضہ نہیں دیا جائے گا ۔ حکام کے جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی واپسی خیرگئی چیک پوسٹ سے یقینی بنائیں اور معاوضہ کا فارم لازمی پر کریں۔

متعلقہ عنوان :