جمہوریہ کانگو ، پرتشدد نسلی فسادات کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

جمعہ 6 جنوری 2017 14:59

براز ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) جمہوریہ کانگو میں پرتشدد نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ مانگا نائیکا میں واقع گائوں بیاناموانگا میں واقع گائوں بیانا موانگا میں بنوت کمیونٹی کے اراکین پر مسلح افراد کے ایک گروپ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے 35 رہائشی گھر بھی نذر آتش کئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :