القاعدہ کی داعش پر سخت تنقید

جمعہ 6 جنوری 2017 14:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جنوری2017ء) دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری نے سنی انتہا پسند تنظیم داعش کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک تازہ آڈیو پیغام میں الظواہری نے کہا کہ داعش القاعدہ کے خلاف غلط پراپیگنڈا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

65 سالہ مصری انتہا پسند نے کہا کہ داعش کا رہنما ابو بکر البغدادی الزام عائد کرتا ہے کہ القاعدہ شیعہ کمیونٹی کے خلاف فرقہ وارانہ حملوں کی مذمت کرتی ہے اور وہ مسیحی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کی تیاری میں ہے۔ الظواہری نے واضح کیا کہ القاعدہ کسی مسیحی کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :