سعودی رکن شوری کونسل نے جعلی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنا غیر اسلامی فعل قراردیدیا

جمعہ 6 جنوری 2017 13:07

سعودی رکن شوری کونسل نے جعلی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنا غیر اسلامی ..

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2017ء) سعودی عرب کے سینئر رکن شوری کونسل شیخ احمد بن علی المبارکی نے جعلی ڈگری کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے کو غیر اسلامی فعل قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیخ احمد بن علی المبارکی نے کہا کہ جعلی ڈگری کے زریعے کسی طرح کی ملازمت حاصل کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے توبہ صرف ایک صورت میں ہی ہو سکتی ہے کہ جعلی ڈگری سے حاصلی کی گئی ملازمت کو خیر باد کہ کر ڈگری کو غیر فعال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈگری حاصل کرنا دھوکہ دینے کے زمرت میں آتا ہے جسے اسلام میں ممنوع قرار دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات میں نقل کر کے ڈگری حا صل کرنا بھی غیر اسلامی فعل ہے۔ یہ تمام کام قرآن و سنت کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :