جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطیب کا کوپٹک کیتھڈرل کا دورہ ،ْپوپ ٹواڈروس دوئم کو کرسمس کی مبارکباد دی

جمعہ 6 جنوری 2017 12:34

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2017ء) قاہرہ میں جامعہ الازہر کے مفتی اعظم احمد الطیب نے کوپٹک کیتھڈرل کا دورہ کیا اور پوپ ٹواڈروس دوئم کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جامعہ الازہر کے مفتی اعظم کے ساتھ دیگر علما اور الازہر کے طلبا بھی تھے ،ْاحمد الطیب نے کہا کہ مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے گہرے تعلقات ہیں اور مجرم اور دہشت گرد ان میں دراڑ نہیں ڈال سکتے۔یاد رہے کہ گیارہ دسمبر کو کوپٹک کیتھڈرل کے ساتھ دو گرجاگھروں میں خودکش حملوں میں 72 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :