حکومت ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کرنے سے پہلے ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لے ، الطاف حسین گجر

پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی غیر معیاری ،مضر صحت دودھ کی روک تھام کے عمل کو یقینی بنایا جائے ،صدر ایسوسی ایشن

جمعرات 5 جنوری 2017 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) بلوچستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے صدر الطاف حسین گجر نے کہا ہے کہ حکومت شہر سے ڈیری فارمز کو باہر منتقل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پنجاب کی طرح بلوچستان میں بھی غیر معیاری اور مضر صحت انڈین اور دیگر فروغ ہونے والے دودھ کی روک تھام کو یقینی بنا کر عوام کو ان کے مضر صحت حضرات سے بچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم ڈیری فارمز کو انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں اراضی الاٹ کی ہے تاحال مذکورہ اراضی میں ڈیری فارمز کو منتقل کرنے کیلئے کوئی سہولیات میسر نہیں اور نہ ہی کوئی انتظامات کئے گئے ہیں ہم نے متعدد بار انتظامیہ اور حکام بالا سے اس بارے میں بات چیت کی ہے لیکن حکومت نے کوئٹہ شہر سے ڈیری فارمز کو باہر منتقل کرنے کیلئے فیصلہ کیا ہے لیکن بجٹ میں تاحال اس حوالے سے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل نہیں کیا جاسکتا حالانکہ ڈیری فارمز کو شہر سے باہر منتقل کر کے شہر سے بہت سے مسائل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ہم نے انہیں اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار گنجی میں ڈیری فارمز کو جو جگہ الاٹ کی گئی ہے وہ خوش آئند اقدام ہیں لیکن دوسرے فیز میں کچلاک ایریا میں جگہ الاٹ کر کے فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ شہر سے ڈیری فارمز کو دونوں جانب منتقل کر کے شہریوں سے اس سے درپیش مشکلات سے نجات دلائی جاسکے انہوں نے بتایا کہ جس طرح عدالت عظمی نے پنجاب میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر فرمائے ہیں اس طرح صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف فروخت ہونے والے مضر صحت انڈین و دیگر پیکٹ والے دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو اس مضر صحت دودھ کے استعمال کرنے سے بچائیں کیونکہ مضر صحت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت گزشتہ کئی عرصے سے کوئٹہ شہر میں جاری ہیں جس سے بلوچستان کی ڈیری فارمز کی حقیقی صنعت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور شہری بھی یہ مضر صحت اور غیر معیاری دودھ مہنگے داموں خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں اس کا سد باب ہونا چاہیے۔