پشتونخواملی عوامی پارٹی کی کوئٹہ اور چمن میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت

جمعرات 5 جنوری 2017 23:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں کوئٹہ میں گزشتہ روز نجی تعلیمی ادارے کے ڈائریکٹر وحید خان اور پولیس کے سب انسپکٹر حبیب اللہ بادیزئی اور چمن میں تاجر روی کمار کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز نجی تعلیمی ادرے کے ڈائریکٹر وحید خان اور پولیس کے سب انسپکٹر حبیب اللہ بادیزئی کی اور گزشتہ دونوں تاجر روی کمار کی ٹارگٹ کلنگ کرکے دہشتگردی کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا گیا جس میں ملوث عناصر قاتل اور دہشتگرد ہے جن کا مقصد دہشت اور خوف پھیلا کر عوام وشہریوں کو دہشت زدہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہریوں وعوام کے جان ومال کی تحفظ سیکورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی آئینی ذمہ داری ہے اور عوام کے منتخب حکومت نے اس سلسلے میں واضح فیصلے اور احکامات جاری کیئے ہیں تاکہ صوبے کے عوام اور شہریوں کی تحفظ یقینی ہوسکے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا یہ ذمہ داری سیکورٹی فورسز اور سیکورٹی ایجنسیوں کی ہے کہ وہ عوام اور شہریوں کی تحفظ کی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے دہشتگردوں ، قاتلوں اور تمام جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرے۔ بیان میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :