چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی کا حلقہ این اے حلقہ120کی یوسی 53کادورہ

فروری2017تک تمام خراب میٹرزتبدیل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو پوراکیاجائے گا‘واجد علی کاظمی کسی بھی نظام کو بہتربنانے کے لیے صرف حکومت وقت نے ہی نہیں کرداراداکرنا یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی اپنی سطح پر اپنابھرپورکرداراداکریں‘چیف ایگزیکٹو لیسکو

جمعرات 5 جنوری 2017 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے حلقہNA-120،کیUC-53کادورہ کیااورعلاقے میں سیفٹی فرسٹ اورSave the City from Electrical Hazardsکے تحت کئے گئے کاموں کوچیک کیایہ علاقہ فرسٹ سرکل کی راوی روڈآپریشن ڈویژن میں ہے۔چیف لیسکو نے علاقے میں ہونے والے کاموں کا معائنہ کیا ور کچھ جگہوں پر ابھی کام ہورہا تھا جسے سیفٹی فرسٹ اورسیودی سٹی فرام الیکٹریکل ہیزرڈ کے نقطہ نظرسے چیک کیاگیااس دوران سیفٹی فرسٹ کاخیال رکھتے ہوئے تمام آفیسرزبشمول چیف لیسکونے حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سیفٹی ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے اِسی طرح لائن پر کام کے دوران تمام لائن سٹاف نے ضروری حفاظتی اقدامات کئے ہوئے تھے۔

دورانِ انسپکشن اہم مواقع پر ایکسئین راوی روڈفواداحمداورسپرنٹنڈنگ انجینئرممتازاحمد خان کئے ہوئے کاموں کی تفصیل سے آگاہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی اوکریم پارک سب ڈویژن محسن اسلام نے اپنے علاقہ میں کیے ہومرمتی کاموںکی کام کرنے سے پہلے اورکام کرنے کے بعدکی تصاویراورویڈیوچیف لیسکوکودکھائی۔چیف ایگزیکٹولیسکونے افسران سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی نظام کو بہتربنانے کے لیے صرف حکومت وقت نے ہی نہیں کرداراداکرنا بلکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنی اپنی سطح پر اپنابھرپورکرداراداکریں۔

چیف لیسکونے سیاسی نمائندوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ دیکھ رہے ہیںکہ ٹرانسفامرز اورمیٹروں کے گردتاروں کو بہترحالت میں سنواردیاگیاہے۔L.Tلائنوں کے بہت قریب پہنچنے والے درختوں کی شاخوںکو کاٹاگیا ہے اور ضرورت کے مطابق مزیدنئے ٹرانسفارمرز کو بھی سسٹم میں شامل کیاگیاہے اس پرمیںپراُمیدہوں کہ آئندہ گرمیوں میں ایسے تمام مسائل اورشکایات جو سسٹم کواچھے طریقے سے درست نہ کرنے کی وجہ سے پیداہوتے تھے اًب وہ شکایات نہیں ہوںگی۔

اس پر چوہدری جاویدچیئرمین یوسی53-نے کہاکہ اگراسی طرح ہمارے علاقہ میں کام ہوتارہاتوتمام علاقہ شیشے کی طرح خوبصورت ہوجائے گا۔چیف لیسکونے کہا کہ اسی طرح خوبصورتی سے مرمتی کام تمامUCsمیںباری باری کروائیں گے۔چیف لیسکونے عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ تعاون کریں اوروعدہ کریں کہ آپ کے علاقہ میں صارفین اضافی لوڈاستعمال نہیں کریںگے اورٹرانسفارمرز اوورلوڈنہیں ہوںگے۔

بجلی چوری کے واقعات نہیں ہوں گے یعنی لائن لاسز نارمل رہیںگے۔صارفین ریکوری ڈیفالٹ نہیںکریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ اُس علاقہ کے فیڈرز کی لوڈشیڈنگ ختم کردوںگا۔کیونکہ لوڈشیڈنگ،ٹرپنگ یا بارباربجلی کے جانے اورآنے نہ صرف بجلی کا نظام متاثر ہوتا ہے بلکہ گھروں میں بجلی سے چلنے والی اشیاء بھی متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اس بجلی کے تقسیم کاری نظام کوٹرپنگ فری بناناچاہتے ہیں۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چیف لیسکونے کہاکہ ہم روف ٹاپ سولرنیٹ میٹرنگ الیکٹرسٹی کنکشن متعارف کروارہے ہیں۔اس سلسلے کاپہلاکنکشن میسرز سکائی اوردوسراکنکشن لیسکوہیڈکوارٹرکی چھت پرلگایاگیاہے اس سے نہ صرف ہم اپنے لئے بجلی پیداکرسکتے ہیں بلکہ اضافی بجلی قومی دھارے میں شامل کرکے مالی فائدہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ابھی تک یہ کنکشن تھری فیزمیٹرپر بھی مہیاکررہے ہیں۔

اس کنکشن کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ پانچ سال میںناصرف اپنی لاگت پوری کرلیتاہے بلکہ اس سسٹم کی مناسب دیکھ بھال کرتے رہنے سے یہ اپنی اوسط25سالہ لائف سے بھی کہیںزیادہ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔خراب میٹروںکی تبدیلی کے بارے چیف لیسکونے میڈیاسے کہا کہ فروری2017تک اس علاقہ کے تمام خراب میٹرزتبدیل کرنے کا ٹارگٹ ہے جو پوراکیاجائے گا۔صارفین کی شکایات کے ازالہ بارے سوال کے جواب میں چیف لیسکونے کہا کہ اًب آن لائن شکایات درج کروانے کا سلسلہ بھی شروع ہے۔تاہم اووربلنگ کی شکایات کو ختم کرنے کوبہت اہمیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :