میری جائیدادپرقابض اورکزئی ایجنسی کی قوم پیروز خیل کے افرادکیخلاف کارروائی کرکے بیدخل کیاجائے ،خیبرایجنسی باڑہ کی قوم اکاخیل عنبر خیل کی اپیل

جمعرات 5 جنوری 2017 22:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) خیبرایجنسی باڑہ کی قوم اکاخیل عنبر خیل نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کی جائیدادپرقابض اورکزئی ایجنسی کی قوم پیروز خیل سے تعلق رکھنے والے افرادکیخلاف کارروائی کرکے بیدخل کیاجائے بصورت دیگر گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دینے اورقوم پیروز خیل پر لشکرکشی پر مجبورہونگے۔

(جاری ہے)

پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے قبائلی رہنما اقبال آفریدی‘قومی وطن پارٹی کے عجب خان آفریدی اور عبدالقیوم آفریدی نے کہاکہ 2009 ء میںقوم عنبر خیل آئی ڈی پیزہوگئے اوران کی جائیداد اخوکنڈائو‘مقبارے درنگ پاسکے اور غنڈی غر سمیت دیگرعلاقوں میں اورکزئی ایجنسی کی قو م پیروزخیل نے اپنے علاقوں کو چھوڑ کر رہائش اختیار کرلی، اورکزئی ایجنسی کے رہائشیوں نے ہماری غیرموجودگی کافائدہ اٹھاکر ہماری دو ہزارجریب زمین پرقبضہ کرلیا وہاں پر جنگلات کی کٹائی کرلی اوراب واپس نہیں جارہے ہیں ،ہم نے پولیٹکل انتظامیہ خیبرایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کوبھی درخواستیں دیں لیکن اورکزئی ایجنسی کے عوام ہمارے علاقے ہمیں واپس نہیں دے رہے جبکہ تعمیرات بھی شروع کردی ہے انہوں نے گورنرخیبرپختونخوا،کورکمانڈرپشاور ،پولیٹکل انتظامیہ اورکزئی اور خیبرایجنسی سے مطالبہ کیاکہ اورکزئی ایجنسی کے متاثرین کو واپس اپنے علاقے بھجوائیں اور ان سے ہماری جائیدادواگزارکی جائے بصورت دیگردس جنوری کے بعدقوم پیروز خیل پر لشکرکشی کرکے گورنرہائوس کے سامنے دھرنادینگے۔

متعلقہ عنوان :