پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ضیا سمیت جنتے بھی آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی تاریخ میں ان کا نام مٹ گیا،سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 5 جنوری 2017 22:03

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کا بارے میں سوچنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں کیونکہ ضیا سمیت جنتے بھی آمروں نے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن تاریخ میں ان کا نام مٹ گیا پیپلز پارٹی کے بانی اور قائد عوام شہید زولفقار علی بھٹو کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز سیکرٹریٹ سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز صرف اور صرف مخلص ورکروں کی وجہ زندہ ہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو رہنماوں سے زیادہ ورکروں کی وجہ سے دوام ملتے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جنتے بھی اصلاحات ہوئے ہیں یہ سب پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کو چائیے کہ وہ کسی اور پر امید رکھنے کی بجائے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ پیپلز پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آکر عوام کو آئینی حقوق دیں انہوں نے کہا کہ اخبارات ہمارے جنتا چاہیں لکھیں لیکن ہمیں بے ضمیر نہ لکھیں اور انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ نظر رکھ کر رپورٹینگ کریں تو ہمیں خوشی ہوگی ان کا کہنا تھا سیاست جہاد سے کم نہیں ہے اس کے لئے دل بڑا رکھنے کی ضرورت ہے ۔