پی ٹی آئی اور پی پی والوں کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات نہیں کر تے ، انجینئر امیر مقام کی وفد سے بات چیت

جمعرات 5 جنوری 2017 22:01

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی پی والوں کی طرح عوام سے جھوٹے وعدے اور اعلانات نہیں کر تے جبکہ اپنے سیا سی مخالفین کے بر عکس ہمارے قول وفعل میں کوئی تضاد نہیں ملاکنڈ کی عوام سمیت پورے خیبر پختونخوا میں بجلی و سو ئی گیس کی فراہمی کے علاوہ جن دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے ہیں ان پر من و عن عمل درآمد کیا جارہاہے جس کا واضح ثبوت 220KVتھانہ132KVبٹ خیلہ گرڈ اور واپڈا سب ڈویژن آفس کا افتتاح ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ کے صوبائی رہنما حا جی گل زمان کی قیادت میں ملنے والے پارٹی وفد سے ملاقات میں کیاوفد میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی گل زمان آف در گئی اور ظاہر شاہ کے علاوہ دیگر افرادبھی شامل تھے وفد نے اس موقع پر انجینئر امیر مقام کو تحصیل بٹ خیلہ اور درگئی کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی کے جاری منصوبوںسمیت تھانہ و بٹ خیلہ گرڈ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیاتاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان منصو بوں کو بر وقت مکمل کیا جا سکے اور شہریوں کو ریلیف ملے انھوں نے وفد کو اس سلسلے میں اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرا ئی ۔

متعلقہ عنوان :