جیکب آباد،جمس اسپتال کے ڈائریکٹر کی بحالی کا مطالبہ شرارت اورمداخلت ہے،ملک الطاف حسین

جمس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسپتال کو پنو عاقل چھائونی کے ساتھ منسلک کردیاجائے،چیئرمین پاکستان پرچم پارٹی

جمعرات 5 جنوری 2017 21:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) جمس اسپتال کے ڈائریکٹر کی بحالی کا مطالبہ شرارت اورمداخلت ہے جمس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اسپتال کو پنو عاقل چھائونی کے ساتھ منسلک کردیاجائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان پرچم پارٹی کے چیئر مین ملک الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ جمس کے ڈائریکٹر زبیر شیخ کا کانٹریکٹ پوراہوجانے کے بعد حکومت سندھ اوربورڈ آف گورنرز کو یہ اختیار حاصل ہے کہ نئے ڈائریکٹر کا نام تجویز کریں تاہم جیکب آبادکے بعض ناکام سیاستدان سابق ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر زبیرشیخ کی بحالی کی تحریک ذریعے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں حالانکہ خودساختہ شہری نمائندوں کو چاہیے تھاکہ وہ سب سے پہلے ڈائریکٹر زبیر شیخ کے دورمیں جمس میں لاکھوں روپے ادویات چوری ہونے کی وضاحت کرتے ،ملک الطاف حسین نے مزید کہاکہ جیکب آبادمیں جمس کا قیام حکومت سندھ اورایم این اے میر اعجا ز حسین جکھنرانی کی کوششوںکا نتیجہ ہے جس پر ایم این اے اور سندھ حکومت مبارکباد کے مستحق ہیں انہوںنے کہاکہ جمس کی کارکردگی کو بہتربنانے اورکرپٹ مافیاسے اسپتال کو محفوظ رکھنے کے لیے جمس کو پنو عاقل چھائونی کے سی ایم ایچ کے ساتھ منسلک کردیاجائے تاکہ پنو عاقل چھائونی کے جی اوسی کی نگرانی میںیہ ادارہ کام کرے۔

#