اسلام آباد ،زیور چھین کر طلاق دینے والے ملزم کے خلاف فیصلہ

جمعرات 5 جنوری 2017 20:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) زیور چھین کر طلاق دینے والے ملزم کے خلاف فیصلہ، ضلعی عدالت نے مطلقہ کو زیور کی مقدار قرار دیتے ہوئے اس کا حق ادا کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیور چھین کر پانی بیوی کو طلاق دینے والے شوہر نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے اپیل خارج کر دی اور سول جج کے فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے مطلقہ خاتون کو 3.5تولے زیور کا حقدار قرار دیا۔

فاضل عدالت نے شوہر کو اسکی طلاق یافتہ بیوی کا حق فوری ادا کرنے کا حکم سنایا۔ واضح رہے کہ مقدمہ ھذا پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں ہوئی تھی جس پر فاضل جج نے مطلقہ خاتون کو زیور کا حقدار قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :