سیکریٹری داخلہ پنجاب نے دفعہ 144کے تحت عوامی مقامات، ہوٹلز، ریستورانز، پارکس ،کیفے اور کلب وغیرہ میں شیشہ اور حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی

جمعرات 5 جنوری 2017 20:30

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلمان نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت عوامی مقامات، ہوٹلز، ریستورانز، پارکس ،کیفے اور کلب وغیرہ میں شیشہ اور حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا یہ حکم 31.01.2017تک موثر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :