پی ٹی سی ایل ملازمین کے تنازعہ پر ملازمت پر سینیٹر رحمان ملک اور روبینہ خالد نے ان کیمرہ سیشن بلانے پر شدید احتجاج

جمعرات 5 جنوری 2017 18:12

پی ٹی سی ایل ملازمین کے تنازعہ پر  ملازمت پر سینیٹر رحمان ملک اور روبینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) پی ٹی سی ایل ملازمین کے تنازعہ پر ملازمت پر سینیٹر رحمان ملک اور روبینہ خالد نے ان کیمرہ سیشن بلانے پر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں جب سیکرٹری آئی ٹی نے کہا کہ ملازمین کا معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے اور اگر ادائیگیاں کی گئی اور اصل اعدادوشمار کو ایوان کے ا جلاس میں بتایا گیا تو مسائل پیدا ہوجائینگے جس پر چیئرمین آغا شاہی سید رحمان ملک اور روبینہ خالد نے شدید احتجاج کیا عوامی مسئلے پر پیچیدگیاں پیدا کی جارہی ہیں طویل تکرار کے بعد کمیٹی کے چیئرمین شاہی سید نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں تمام کوائف پیش کئے جائیں

متعلقہ عنوان :