آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردی کی کمر توڑ دی ہے ،ْاب آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے ،ْ وزیر اعظم
من کے فروغ کیلئے ادیبوں اور دانشوروں کا اہم کردار ہے ،ْ دہشتگردی نے وطن عزیز کو کس صورتحال سے دوچار کردیا تھا موجودہ حکومت نے اس فتنے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا ،ْوطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے امن و سکون کا گہوارہ بناکر دم لیں گے ،ْ نواز شریف کا چار روزہ ادبی کانفرنس سے خطاب
جمعرات 5 جنوری 2017 17:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امن کے فروغ کیلئے ادیبوں اور دانشوروں کا اہم کردار ہے، اہل قلم و دانشور محبتوں کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کی نظر آنے والے زمانے پر بھی ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ شاعروں اور ادیبوں کی تحریریں دلوں کو گرماتی ہیں، اہل قلم خواب، ان پر عمل اور جدوجہد کا جذبہ دیتے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خطے کی کئی قوموں نیعلامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنایا اور اپنی زندگیوں میں انقلاب پیدا کیا، علامہ اقبال نیقرارداد پاکستان سے 10 سال قبل موجودہ پاکستان کا خاکہ پیش کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین نے علامہ اقبال کے اس خاکے کو شاعر کا خواب کہا لیکن قائد اعظم محمد علی جناح کی عظیم قیادت نے اس خواب کو تعبیر کی شکل دے کر جنوبی ایشیا کی تاریخ بھی بدل ڈالی اور جغرافیہ بھی۔انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو خودی اور امن کا درس دیا، ایمان و یقین کا درس دیا ،ْآزادی و جدوجہد کا درس دیا۔نواز شریف نے کہا کہ علم وادب سے محروم ہوئے تو پستی اورغلامی کا شکار ہوئے اسلام اس کائنات کا سب سے بڑا انقلاب ہے ،ْاسلام کا آغاز ’اقرا‘ کے مبارک لفظ سے ہوا۔انہوںنے کہاکہ جن معاشروں میں شعر و ادب کے پھول کھل رہے ہوں وہاں انتہا پسندی، عدم برداشت، نااتفاقی، تعصب اور فرقہ پسندی جیسی بیماریاں پیدا نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ کانفرنس اس نکتے پر ضرور غور کرے گی کہ کس طرح علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہا پسندی اور عدم برداشت جیسے رویوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ اہل علم و دانش سے بہتر یہ کون جانتا ہوگا کہ گزشتہ 15 سال سے جاری دہشتگردی نے وطن عزیز کو کس صورتحال سے دوچار کردیا تھا ،ْمعصوم بچوں اور ہزاروں لوگ اس آگ کا ایندھن بن گئے۔انہوں نے کہا کہ بالآخر موجودہ حکومت نے اس فتنے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھا اور حکومت کے سیاسی عزم کو ہماری مسلح افواج نے اپنی روایتی بہادری اور جوان مردی کے ساتھ عملی جامع پہنایا اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توٹ کر رکھ دی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا پختہ عزم ہے کہ ہم وطن عزیز کو دہشت گردی سے پاک کرکے امن و سکون کا گہوارہ بناکر دم لیں گے اور اس مشن کی تکمیل کے لیے معاشرے کے ہر طبقے خصوصاً میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے سب سے کلیدی کردار ہمارے ادیبوں، شاعروں اور اہل علم و دانش کا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ آپریشن ضرب قلم کی بھی ضرورت ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم محبت اور رواداری پیدا کرنے والے الفاظ بھولتے جارہے ہیں اور ایک دوسرے کے خلاف ہمارا لب و لہجہ تلخ ہوتا جارہا ہے ،ْمیڈیا کے ایک حصے کے ذریعے یہ رویے عام ہورہے ہیں اور ہماری نئی نسل کو بھی متاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال آپ کی توجہ چاہتی ہے کیوں کہ یہی رویے انتہا پسندی میں بدل جاتے ہیں اور انتہا پسندی معاشرے میں عدم برداشت اور دہشت گردی کا سبب بنتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک حلقہ مایوسی اور ناامیدی پھیلانے کیلئے سرگرم ہے، ایسے عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے تخلیقات کے ذریعے نئی نسل کے دلوں میں امید و یقین کی شمعیں روشن کرنی ہوں گی۔وزیراعظم نے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈ کااعلان کیا اور کہا کہ اگر یہ فنڈ کم ہے تو میں 50 کروڑ روپے اور دینے کیلئے تیار ہوں ۔ انہوں نے ایوارڈز کی تعداد بڑھا کر 20 کرنے کا اعلان کیا اور انتظار حسین ایوارڈ کی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.