خوشاب چیئرمین انتخاب کالعدم کیس،سمیرا ملک کے وکیل نے وقت مانگ لیا

جمعرات 5 جنوری 2017 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا معاملہ ، سمیرا ملک کے وکیل احمد قصوری نے دلائل دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ کیس کی سماعت آج (جمعہ) تک ملتوی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دینے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔

(جاری ہے)

سمیرا ملک کے وکیل احمد قصوری نے دلائل دینے کیلئے وقت مانگ لیا۔ جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آج جمعہ تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئرمین کا انتخاب کالعدم قرار دیا تھا۔ جسے کامیاب امیدوار سمیرا ملک نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلا م آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔عدالت نے سمیرا ملک کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ معطل کیا تھا۔جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر دو روز کے لیے سٹیٹس کو جاری کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :