آخری عمر میں بیوی کو مبینہ طلاق دینے والے شخص کی موت کا مقدمہ پانچ افراد کیخلاف درج

جمعرات 5 جنوری 2017 16:39

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2017ء) آخری عمر میں بیوی کو مبینہ طلاق دینے والے شخص کی موت کا مقدمہ پانچ افراد کیخلاف درج۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ علامہ اقبال کالونی نواں شہر ے رہائشی68سالہ محمدحسین ولدمحمد سعید نے اپنی بیوی کومبینہ طور پر طلاق دے دی۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات محمد حسین کے بھائی اسد حسین نے تھانہ نواں شہر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ میرے بھائی محمد حسین کا سالہ وسیم اشرف ولد محمد اشرف سکنہ سلہڈ چار نامعلوم افراد کے ہمراہ میرے بھائی محمد حسین کے گھر پرآیا۔

اور دروازے کو لاتیں ماریں اور گالم گلوچ دینا شروع کردیا۔ اس دوران میں ان کے پاس گیا تو انہوں نے کہاکہ محمد حسین کو باہر نکالو آج ہم اس کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔ میرا بھائی جو کہ دل کا مریض تھا۔ سالوں کے ڈر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلاگیا۔ نواں شہر پولیس نے اسد حسین کی رپورٹ پر زیر دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :