جنوبی یمن میں القاعدہ کے ساتھ جھڑپ میں 3 فوجی ہلاک

جمعرات 5 جنوری 2017 16:03

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) جنوبی یمن میں صدر ہادی کی فورسز کے 3 فوجی القاعدہ کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہو گئے جبکہ القاعدہ کے جنگجووئوں نے حیران کن طورپر بین الاقوامی اتحادی فورسز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے یمنی سیکورٹی فورسز کے حوالہ سے بتایا کہ گذشتہ روز بھی القاعدہ کے جنگجوو ں نے مشرقی ساحلی علاقہ شوکرا میں حملہ کر کے 10 دیگر فوجیوں کو زخمی کیا صدر عبدالرب منصور ہادی کی حامی فورسز نے اتحادیوں کے ایک جہاز کی مدد سے جنگجووں کے ٹھکانے کو بمباری کا نشانہ بنایا ۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ القاعدہ کے جنگجو وں نے فوجیوں کی دو گاڑیوں کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :