کے الیکٹرک کی طرف سے اووربلنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلی

جمعرات 5 جنوری 2017 14:02

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) ریجنل ایڈوائزر وفاقی محتسب اعلی محمد یامین نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی طرف سے اووربلنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ،شہری انکے رویہ سے مایوس ہو چکے ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر ملیر کے کیمپ آفس میں کے الیکٹرک کے خلاف غریب شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں کی سماعت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

محمد یامین نے کہا کہ محتسب عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف شہریوں کا شدید ردِ عمل نظرآرہا ہے انکے غیر مناسب رویے سے غریب شہری مایوس ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال میںوفاقی محتسب شہریوں کی شکایتیں سننے والامنفرد ادارہ ہے جہاں بغیر کسی فیس اور بغیر کسی وکیل کے انصاف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محتسب میں سب سے زیادہ شکایات کے الیکٹرک کے خلاف آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :