پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دوران سفر اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل

جمعرات 5 جنوری 2017 11:57

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی دوران سفر اچانک طبیعت خراب ، اسپتال منتقل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی طبیت دوران سفر اچانک خراب ہو گئی۔ وہ اسلام آباد سے کراچی آ رہے تھے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق سینئر رہنما اسد عمر اسلام آباد میں پانامہ کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد پرواز پی کے 319 کے ذریعے کراچی جارہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی اطلاع پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو دی۔ اسد عمر جب کراچی ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا طبی معائنہ سول ایوی ایشن کے ڈاکٹرز نے کیا جس کے بعد انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :