کینیڈا میں خاتون نے خواب میں دیکھے نمبر سے لاٹری جیت لی

جمعرات 5 جنوری 2017 10:55

کینیڈا میں خاتون نے خواب میں دیکھے نمبر سے لاٹری جیت لی

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2017ء) کینیڈا میںگذشتہ 30 سالوں سے لاٹری کا ایک ہی نمبر خریدنے والی خاتون کا 39 لاکھ ڈالرز کا انعام نکلا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اولگا بینو نامی خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے مئی 1989ء کو خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا اور اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی نمبر خریدتی آئی ہیں۔اولگا کینسر کی مریضہ ہیں اور یہ جیت ان کے لیے ایک زبردست بات ہے، کیونکہ انھیں اپنے علاج کے لیے اپنا مکان فروخت کرنا پڑا تھا۔

اب انھوں نے جیتی ہوئی رقم سے مکان تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ایٹلانٹک لاٹری نے اولگا بینو کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنے نمبروں کو جانتی ہیں اور انہیں ایسا لگا کہ انہوں نے انھیں قرعہ اندازی کے بعد شام کے وقت ٹی وی پر دیکھا لیکن میری آنکھیں ٹھیک نہیں اس لیے میں اس بارے میں بھول گئی۔اگلی صبح جب اولگا اخبار پڑھ رہیں تھیں تو انھوں نے وہی ہندسے دوبارہ دیکھے۔دس سال قبل انھیں معلوم ہوا تھا کہ وہ سٹیج فور کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انھیں اپنا گھر فروخت کرنا پڑا۔اولگا کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر، بچوں اور پوتوں نے انھیں اس بیماری کا مقابلہ کرنے میں مدد کی اور اب وہ انھیں ڈزنی ورلڈ لے جانا چاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :