نیپرا اور اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجو ع

بدھ 4 جنوری 2017 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جنوری2017ء) نیپرا اور اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی شہری عرفان نے شیر از ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں پرا اور اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہی. درخواست میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیپرا، پیپرا، اوگرا، پی ٹی اے، اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کو وزارتوں کے ماتحت کر دیا گیا ہی. درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر خود مختار اتھارٹیز کو وزارتون کے ماتحت نہیں کیا جا سکتا درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنا غیر ائینی اقدام ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

(بخت گیر)